JS / جے ایس بینک کے زیر اہتمام صالح خانہ، خیبر پختونخوا میں صارفین کے ساتھ ترسیلات زر کا عالمی دن منایا گیا

جے ایس بینک کے زیر اہتمام صالح خانہ، خیبر پختونخوا میں صارفین کے ساتھ ترسیلات زر کا عالمی دن منایا گیا

جے ایس بینک کے زیر اہتمام صالح خانہ، خیبر پختونخوا میں صارفین کے ساتھ ترسیلات زر کا عالمی دن منایا گیا

صالح خانہ، خیبر پختونخوا، 18 جون، 2025 – جے ایس بینک نے ترسیلات زر کے عالمی دن (International Remittance Day) کی مناسبت سے صالح خانہ، خیبر پختونخوا میں اپنے صارفین کے ساتھ ایک خصوصی تقریب منعقد کی۔ خیبرپختونخوا کا یہ گاؤں بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی بڑی تعداد کی وجہ سے پہچانا جاتا ہے، جو ترسیلات زر کے ذریعے پاکستانی معیشت میں نمایاں حصہ ڈالتے ہیں۔

اس موقع پر بینک کے ریجنل ہیڈ اور جنرل منیجر برائے ترسیلات زر نے مقامی صارفین سے ملاقات کی اور بینکاری کے باضابطہ ذرائع سے رقوم بھیجنے میں اُن کی خدمات کو سراہا، جو خاندانوں کی کفالت اور ملکی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

یہ تقریب صارفین سے روابط مضبوط کرنے، اُن کے اعتماد اور تعاون کا اعتراف کرنے، اور ملک بھر میں تیز، محفوظ اور آسان ترسیلات زر کی خدمات فراہم کرنے کے جے ایس بینک کے عزم کی تجدید کا مظہر تھی۔

Couldn’t find the page you were looking for?

وہ صفحہ نہیں مل سکا جس کی آپ تلاش کر رہے تھے؟

Try searching
تلاش کرنے کی کوشش کریں۔